مدھیہ پردیش میں پولیس فائیرنگ سے 2کسانوں کی موت او ر چار کسا ن ہوئے زخمی

منداساسور:مدھیہ پردیش میں منگل کے روز قرضہ جات کی معافی اورزراعی مصنوعات کے بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں پر پولیس نے مبینہ فائیرنگ کی ‘ رپورٹس کے مطابق فائیرنگ کے نتیجے میں د وکسانوں کی موت واقعہ ہوگئی ہے۔

اسی طرح کا احتجاج بی جے پی کی زیرقیادت ریاست اترپردیش اور مہارشٹرا میں بھی پیش آیا۔ مدھیہ پردیش میں کسان دال اور پیاز کی زائد قیمت کا مطالبہ کررہے تھے۔ احتجاجیوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پولیس کی گاڑیوں کے علاو ہ دوکانیں بھی نذر آتش کردئے۔

ریاست کے معربی حصہ اندور ‘ اوجین اور دیواس میں انٹرنٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔منگل کے روز 12,000لیٹر دودھ سڑکوں پر بہا دیاگیا۔ مذکورہ احتجاج کے پیش نظر ریاست میں ترکاری اور دودھ کی قلت ہوگئی ہے۔ ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق متعد د ٹرک بھی لوٹ لئے گئے ہیں۔