مرینا، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے چنبل ڈویژن کے ضلع مرینا میں آج انتظامیہ نے لائاینڈ آرڈر قائم رکھنے کے مقصد سے یہاں کچھ پارٹیوں کے امیدواروں کو نظر بند کر دیا۔ مرینا سے بی جے پی کے امیدوار اور ریاستی وزیر رستم سنگھ، کانگریس کے امیدوار رگھوراج سنگھ، بی ایس پی کے امیدوار بل ویر سنگھ ڈنڈوتیا اور دیگر امیدوروں کو یہاں ریسٹ ہاؤس میں نظر بند کر دیا۔ پولیس اور انتظامیہ کے افسران، ان کے آس پاس ہیں۔مرینا ضلع کے سماؤلی حلقے اسمبلی میں کانگریس کے امیدوار ایدل سنگھ کنسانا، بی جے پی کے امیدواربیج ناتھ سنگھ، ایس پی کے امیدوار سوبرن سنگھ اور بی ایس پی کے امیدوار مانوندر سنگھ کو بھی یہاں ریسٹ ہاؤس میں رکھا گیا ہے ۔ ضلع انتظامیہ کے افسران کا ماننا ہے کہ ان امیدواروں کے علاقے میں گھومنے سے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بگڑسکتی ہے ، اس لیے انھیں احتیاطاً ریسٹ ہاؤس میں نطر بند رکھا گیا ہے ۔