مدھیہ پردیش میں عام آدمی پارٹی کا اسمبلی انتخابات میں مقابلہ

بھوپال۔ 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج اعلان کیا کہ وہ بی جے پی زیرا قتدار مدھیہ پردیش کے آئندہ سال اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرے گی۔ انتخابی مہم نومبر تا ڈسمبر 2018ء چلائی جائے گی جس کا آغاز چیف منسٹر دہلی اور پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال جاریہ سال نومبر میں کریں گے۔ ریاستی کنوینر الوک اگروال نے بھوپال میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس کا انکشاف کیا۔