گوالیار، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیا نے آج دعوی کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش میں تبدیلی کا وقت ہے اور عوام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے ۔مسٹر سندھیا نے گوالیار (ایسٹ) اسمبلی حلقہ کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے کہا کہ ریاست کے عوام بی جے پی کے کرپشن اور بدتر انتظامیہ سے تنگ آچکا ہے ۔ ساڑھے سات کروڑ عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور 11 دسمبر کو نتیجے کے دن یہ بات صاف ہو جائے گی۔کانگریس کی انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ مسٹر سندھیا نے الزام لگایا کہ ریاست میں متعدد مقامات پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں ووٹنگ کے دوران خرابی کی اطلاعات ملی ہیں۔ متعلقہ ووٹنگ مشینیں فوری طور پر تبدیل کی جانی چاہئے اور وہاں پر ووٹنگ کے لئے وقت بھی بڑھایاجانا چاہئے ۔