مدھیہ پردیش میں امیت شاہ کی انتخابی مہم

اندور۔ 6 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی صدر امیت شاہ آج مدھیہ پردیش کے مالدہ علاقہ میں رسمی طور پر بڑے پیمانے پر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ شاہ اپنی مہم کا آغاز جس کو ’’مہاجن سمپارک ابھیان‘‘ کا نام دیا گیا ہے، رجواڑہ علاقہ سے کریں گے تاکہ آنے والے انتخابات میں وہ عوام سے بی جے پی کی تائید کیلئے اپیل کریں گے۔ انہوں نے مالدہ کی سابقہ رانی اپلیہ بائی کے مجسمہ کو پھول پہنایا جو رجواڑہ پیالیس کے روبرو نصب ہے۔

غیربی جے پی ریاستوں میں پٹرول قیمتوں میں عدم کٹوتی پر جیٹلی کا راہول سے سوال
نئی دہلی۔ 6 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی زیراقتدار ریاستوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کٹوتی پر مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے راہول گاندھی سے سوال کیا کہ کیا وہ صرف ٹوئٹر اور ٹی وی پر بیان بازیوں تک ہی محدود ہوکر رہ گئے ہیں؟ کیونکہ ان کی پارٹی اور حلیف جماعتوں والی ریاستوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں کی گئی ؟اس کا صاف مطلب یہی ہے کہ ان کو عام آدمی کی تکلیف سے کوئی سروکار نہیں ہے۔