مدھیہ پردیش ‘ دو پارٹیوں کے سابق صدور کی ساکھ داؤ پر

بھوپال، 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں آخری مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس، دونوں کے سابق ریاستی صدور کی ساکھ داؤ پر لگی ہے ۔ریاست کی کھنڈوا پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی ریاستی یونٹ کے صدر نندکمار سنگھ چوہان اور کانگریس ریاستی یونٹ کے سابق صدر ارون یادو میدان میں ہیں۔ چوہان یہاں سے پچھلا انتخابات بھی جیتے تھے ۔ انہوں نے مسٹر یادو کو ہی ہرایا تھا۔اس مرحلے میں سب کی نظریں جس سیٹ پر ٹکی ہیں، وہ اندور ہے ۔ لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کے نام سے شناخت رکھنے والی اس سیٹ پر اس مرتبہ بی جے پی نے شنکر لالوانی کو اتارا ہے ۔ ان کا سامنا کانگریس کے پنکج سنگھوی سے ہو رہا ہے ۔وہیں رتلام پارلیمانی حلقہ سے موجودہ کانگریس رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر کانتی لال بھوریا کی ساکھ داؤ پر ہے ۔ ان کا سامنا بی جے پی کے گمان سنگھ ڈامور سے ہو رہا ہے ۔ اجین سیٹ سے بی جے پی کے انل فروجیا کانگریس کے بابورام مالویہ کا سامنا کر رہے ہیں۔ اجین سے دیواس سیٹ پر بی جے پی کے مہندر سولنکی کانگریس کے پرہلاد ٹپانیا کو چیلنج کر رہے ہیں۔مندسور حلقہ سے کانگریس کی میناکشی نٹراجن انتخابی میدان میں ہیں۔