اندور ۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مقامی بی جے پی قائد وشنو پرساد شکلا نے کہا کہ انہیں پارٹی کے رکن اسمبلی سدرشن گپتا کے خلاف مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات کے دوران مہم چلانی ہوگی کیونکہ وہ عوام کی امیدوں کی تکمیل نہ کرسکے۔ اب جبکہ اسمبلی انتخابات سر پر آ گئے ہیں اور وقت باقی نہیں رہا کہ وہ عوام سے کئے ہوئے وعدوں کی تکمیل کرسکیں۔