مدھیہ پردیش باغیانہ سرگرمیاں

بھوپال9نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش میں آج پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ سے پہلے ریاست کے کئی حصوں میں دونوں بڑی پارٹیوں کانگریس و بی جے پی میں باغیانہ سرگرمیاں نظر آرہی ہیں۔ اٹل حکومت میں وزیر رہے اور بی جے پی رکن اسمبلی سرتاج سنگھ نے بی جے پی کی طرف سے سیونی مالوا سیٹ سے ٹکٹ نہ دئے جانے سے ناراض ہوکر کل کانگریس کا رخ کرلیا۔ انہیں کانگریس نے ہوشنگ آباد سیٹ سے اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سیتا سرن شرما کے خلاف انتخابی میدان میں کھڑا کیا ہے ۔