مدھیہ پردیش انتخابات کو سبوتاج کرنے بی جے پی کی سازش

بھوپال ۔ /2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کو سبوتاج کرنے کی سازش کا بی جے پی پر الزام عائد کیا ۔ عوام کے خط اعتماد کے ساتھی چھیڑچھاڑ کرتے ہوئے نتائج کا رخ اپنے جانب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کانگریس نے 3 ویڈیو کلپس جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو خانگی افراد کے ہاتھ میں دیا گیا ہے ۔ یہ واقعہ تشویشناک ہے ۔ الیکشن کمیشن کو اس واقعہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ مدھیہ پردیش چیف الیکٹورل آفیسر نے کسی قسم کے سبوتاج یا الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تردید کی ہے ۔