مدھیہ پردیش انتخابات میں ووٹنگ کمپارٹمنٹس کی فروخت

لاکھوں روپئے مالیتی کمپارٹمنٹس کی انتہائی کم دام، سماجی کارکن کی درخواست پر جواب

بھوپال۔19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھریہ پردیش کے چند اضلاع میں سینئر عہدیداروں نے ایک خانگی فرم سے مختلف قیمتوں پر کئی لاکھ روپئے مالیت کے ووٹنگ کمپارٹمنٹس خریدے ہیں۔ سماجی کارکن اجئے دوبے کی جانب سے داخل کی گئی آر ٹی آئی درخواست کے ذریعہ سرکاری دستاویزات سے یہ معلوم ہوا ہے۔ قیمت خرید میں فرق سامنے آنے کے بعد دوبے نے اس بات کا ادعا کیا کہ ووٹنگ کمپارٹمنٹس کی خریدی کا پورا عمل غیر قانونی ہے اور الزام عائد کیا کہ اس میں ریاستی حکومت کے بعض سینئر عہدیدار بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث ہیں۔ یہ نئی بات معلوم ہونے سے چیف منسٹر شیو راج سنگھ چوہان کے لیے انتخابات سے قبل مزید مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ بی جے پی حکومت کی اس ریاست میں اس سال کے اواخر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق مورینا کے کلکٹر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے 1936 روپئے فی یونٹ کی شرح سے 1800 ووٹنگ کمپارٹمنٹس سربراہ کرنے کے لیے ایک فرم ۔ پروگریسیو کنسلٹنٹ کو کئی لاک روپئے ادا کیے۔ جبکہ اندور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے 1134 روپئے فی یونٹ قیمت پر 3500 کمپارٹمنٹس خریدے۔ پڑوسی ہوشنگ آباد ڈسٹرکٹ کے ڈ پی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے کہا کہ 1078 روپئے فی یونٹ قیمت پر اس طرح کے 11,175 کمپارٹمنٹس خریدے گئے۔ اسی طرح رائے گڑھ اور چھترپور ڈسٹرکٹس میں اسٹیٹ الیکشن آفیسرس نے 1752 روپئے فی یونٹ شرح پر اس طرح 1495 اور 1720 کمپارٹمنٹس خریدے۔ ووٹنگ کمپارٹمنٹس میک۔ شفٹ اسٹرکچر ہیں جنہیں انتخابات کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشینس (ای وی ایم) کی سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور کسی رائے دہندہ کی جانب سے ڈالے جانے والے ووٹ کو راز میں رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
نازیبا تبصرہ کرنے والے اعظم خان کو سرپرستی دینے والی پارٹی ہے ایس پی:امر
جونپور،19ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ امرسنگھ نے کہا کہ نازیبا تبصرے کرنے والے اعظم خان جیسے شخص کو سماجوادی پارٹی سرپرستی دیتی ہے ۔ راجیہ سبھا رکن امر سنگھ نے بدھ کو یہاں ٹی ڈی کالج میں نامہ نگاروں سے کہا کہ اعظم خان نے میری بیوی اور بیٹیوں کے بارے میں نازیبا تبصرہ کیا ہے اس کی سی ڈی میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور گورنر کو سونپی ہے اور کارروائی کا انتظار کررہاہوں۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ اگر یہاں سے کارروائی نہیں ہوئی تو دہلی میں ایف آئی آر درج کراؤں گا۔مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت میں میرے ساتھ انصاف ہوگا۔