بھوپال ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن کانگریس نے کسانوں کے مسئلہ پر مدھیہ پردیش اسمبلی کے وسط ایوان میں اپنا دھرنا رات بھر جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر ستیہ دیو کاترے نے کہا کہ ہمارے مطالبات کی تکمیل تک احتجاج سے دستبرداری اختیار نہیں کی جا ئے گی اور ایوان کے وسط میں احتجاجی دھرنا (بیٹھو رہو) اس وقت تک جاری رہے گا تاوقتیکہ حکومت ہمارے مطالبات کی یکسوئی نہیں کردیتی جبکہ بی جے پی کی زیر قیادت حکومت سے ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ گیہوں کی فصل کیلئے فی کنٹل 150 رپوئے بونس، زرعی قرضوں کی واپسی اور سود کی معافی ، زرعی پمپس کی فراہمی حالیہ غیر موسمی بارش سے مت اثر کسانوں کیلئے معاوضہ ادا کیا جائے