نظام آباد :27 ؍ مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد عبدالقدوس نائب صدر ضلع کانگریس کمیٹی نظام آباد و کارپوریٹر ڈیویژن نمبر 21 نظام آباد نے اپنے ایک پریس نوٹ میں سابق رکن پارلیمان اقلیتی دوست سیکولر قائد مسٹر مدھوگو یاشکی کو صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جانب سے آل انڈیا کانگریس کمیٹی ترجمان نامزد کرنے پر پرُخلوص مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ موصوف نے گذشتہ دو معیادوں میں ضلع نظام آباد کی نمائندگی کی عوامی مسائل کے بشمول علیحدہ ریاست تلنگانہ کیلئے انہوں نے کانگریس ہائی کمان کو سلسلہ وار نمائندگی کو یقینی بنایا جس کی صدر کانگریس محترمہ سونیا گاندھی نے منظور ی دیکر گذشتہ ماہ جون 2014ء میں علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کا اعلان کیا۔ جناب عبدالقدوس نے بتایا کہ مسٹر مدھوگو ڑ یاشکی کانگریس ہائی کمان میں ایک نوجوان اور با اثر قائد کے طورپر جانے جاتے ہیں۔ مسٹر عبدالقدوس نے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ نئی ریاست تلنگانہ کے قیام کیلئے جس قدر خدمات و نمائندگیاں کی ہیں اس کے پیش نظر وہ نئی ریاست تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کو ایک مضبوط اور مستحکم موقف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکنہ خدمات انجام دیں گے تاکہ مستقبل میں تلنگانہ کے بشمول جنوبی ہند میں کانگریس کے اقتدار کا دور واپس آئیگا۔ تلنگانہ کانگریس کمیٹی کی تمام شاخوں میں مسٹر مدھوگوڑ یاشکی کو اے آئی سی سی ترجمان نامزد کرنے پر زبردست مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے اور کانگریس کارکن ایکبار پھر عوامی خدمت کیلئے نئے جوش اور ولولہ کے ساتھ اپنی خدمات انجام دینے کیلئے کمربستہ ہیں مسٹر مدھوگوڑ یاشکی کا نگریس قائدین میںقدر منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اور وہ نوجوانوں کو کانگریس سے وابستہ کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ مسٹر عبدالقدوس نے کانگریس ہائی کمان، محترمہ سونیا گاندھی، راہول گاندھی سے اظہار تشکر کیاہے۔