مدھول میں معذورین کے لئے طبی کیمپ کا انعقاد

مدہول/15مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) معذورین کے تحفظ کیلئے حکومت سنجیدہ قدامات کررہی ہے تا کہ تلنگانہ ریاست میں کوئی بھی شہری اپنے حقوق سے محروم ناہو ان خیالات کا اظہا اے وی ڈی مسٹر نارئن راومحکمہ معذورین نے مدہول میں ایک روزہ طبی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سماج میں بہتر زندگی کیلئے معذورین کوعصری ٹکنا لوجی کے تحت مختلف اشیاء فراہم کرتے ہوئے معذورین کو عام شہری کی طرح زندگی گزار نے راہ ہموار کررہی ہے اسی کے تحت آج مدہول میںمعمرین کا معائنہ کرتے ہوئے کان کے بہرے افراد کو کان کا آلہ50عداد، دو پیر سے معذور افراد کو50 ٹرائے سا ئیکل،77عددکریشش،1عدادایم آر کیٹ دیا جائے گا مسٹر نارئن نے بتایا کہ مذکورہ اشیاء کوایک ماہ کے اندار دیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ معذورین کو دی جانے والی اشیاء کی قیمت کم و بیش 7 لاکھ 63 ہزار 996 روپئے ہے اس موقع پر مسٹر نور محمد منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر مدہول نے کہا کہ منڈل میں معذورین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے ان کی جانب کوشش کی جارہی ہے معذورین کو ہر ماہ پابندی کے ساتھ وظیفہ دیا جارہا ہے۔