مدھول میں ایڈس شعور بیداری پروگرام کا انعقاد

مد ہول /3 ستمبر (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) مد ہول میں ایڈس شعور بیداری پروگرام چائلڈ فنڈ اینڈ لینک ورکرس اسکیم کی جا نب سے انعقاد عمل میں لایا گیا یہ پروگرام جد ید بس اسٹانڈ کے احا طہ میں تمثیلی پروگرام کے طور پر عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ لنک ورکر سلیم احمد نے اخباری نمائندوں کو بتا یا کہ مد ہول گورنمنٹ ہاسپیٹل میں HIV پا زیٹو کے بعد ART رجسٹریشن اور CD4 کے بعد کاونٹ 350 سے کم ہو تو ART میڈیسن کا آغاز ہو تا ہے اس میڈیسن کا فائدہ یہ ہو گا کہ مرض کی شدد میں کافی حد تک کمی آئے گی اس کے علاوہ حکو مت کی جا نب سے ڈیبل راشن فری ، بس پاس ، آئن لائن وظیفہ 500 روپئے دیا جا ئے گا انہوں نے کہاکہ HIV ایڈس کی روک تھام کیلئے جنسی معاملات میںبے ا عتدالی سے پر ہیز اس مر ض کے سد باب کا مو ثر ترین ذریعہ ہے یہ مر ض چھوت چھات سے نہیںپھیلتا بلکہ خون کے منتقل ہو نے یا متا ثر ہ سے جنسی اختلاط کی وجہ سے پھیلتا ہے واضح رہے کہ ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں ایڈس کے مریضوں کی تعدادمیں درج اول پر ہے ضلع عادل آباد کے مدہول منڈل کے موضع عبداللہ پور ، ایڑ بیڑمیں سب سے زیادہ متا ثرین کی تعداد موجود ہے۔