نئی دہلی۔ 24؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ دُنیا کے کامیاب ترین بیٹسمین سچن تنڈولکر نے آج مدگل کمیٹی کی رپورٹ پر لب کشائی سے گریز کیا، جیسا کہ آئی پی ایل اِسپاٹ فکسنگ تنازعہ کے متعلق مدگل کمیٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں داخل کی تھی جس پر آج کارروائی کا آغاز ہوا۔ رکن راجیہ سبھا سچن تنڈولکر نے پارلیمنٹ کے باہر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر دوراں ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس پر تبصرہ کرنا صحیح نہیں ہے۔ آئی پی ایل میں اِسپاٹ فکسنگ تنازعہ کو لے کر کرکٹ دُنیا میں ہنگامہ ہوا ہے جس پر مدگل کمیٹی نے تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں داخل کی ہے۔ مدگل کمیٹی میں بی سی سی آئی کے صدر سرینواسن کے علاوہ کئی بڑے ناموں کو شامل کیا گیا ہے، تاہم سرینواسن کو کلین چِٹ مل چکی ہے۔