مدور گرام پنچایت اجلاس سے وارڈ ممبروں کا بائیکاٹ

مدور منڈل۔ 24 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدور مستقر پر گرام پنچایت میں وارڈ ممبروں کے ساتھ ایک اجلاس رکھا گیا۔ اس اجلاس کا وارڈ ممبروں نے بائیکاٹ کیا۔ تفصیلات کے بموجب مدور سرپنچ سی وینکٹیا اس اجلاس کی اطلاع نہ دینے پر مدور سرپنچ کے خلاف وارڈ ممبروں نے اس اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ مدور سرپنچ سی وینکٹیا کے خلاف منڈل پرجا پریشد E.O.P.R.D یشودا کو سرپنچ کے خلاف وارڈ ممبروں نے شکایت کی۔ E.O.P.R.D یشوا نے گرام سبھا رکھا۔ اس میں مدور ڈپٹی سرپنچ مہیندر کمار اور وارڈ ممبروں نے دورہ کیا۔ ڈپٹی سرپنچ مہیندر کمار نے کہا کہ مدور گرام پنچایت کے تحت جو ترقیاتی کاموں کے لئے کام کیا جارہا ہے، اس کے بارے میں مدور سرپنچ نے وارڈ ممبروں کو اطلاع نہیں دی جارہی ہے۔ مدور وارڈ ممبروں نے کہا کہ سرپنچ اور گرام پنچایت سیکریٹری نے من مانی کی ہے۔ اس کے خلاف وارڈ ممبروں نے اس گرام سبھا کا اجلاس بھی بائیکاٹ کیا۔