مدور ۔ 22 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدور منڈل کے کئی مواضعات میں پولیس کی نگرانی میں ماہ جنوری کے وظائف تقسیم کئے گئے ۔ تقریباً 20 دن سے منڈل کے کئی مواضعات میں وظائف سے محروم افراد کے احتجاج کے سبب مواضعات میں پنچایت سکریٹریز کو واپس آنا پڑا تھا ۔ اسی لئے مدور ایم پی ڈی او ، ایس رامیا نے پولیس کی مدد سے مدور مستقر ، دورے پلی ، ناگرریڈی پلی میں وظائف تقسیم کئے ۔