مدور12 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)الیکشن کمیشن آف انڈیا کے جانب سے جاریہ سال ے اوائل میں جاری کردہ ہدایات کے تناظر یں قطعیت دیئے گئے فہرست رائے دہندگان کے ناموں میں حلقے اسمبلی جنگاوں میں شامل بیشتر مواضعات میں حقیقی ووٹرس کے ناموں کو متعلقہ حکام نے مبینہ طور پر غفلت و تساہلی برتے ہوئے کثیر تعداد میں حذف کردیا ہے جس کے باعث کل ہوئے منڈل پریشد انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کے استعمال سے ایک بڑا طبقہ محروم رہ گیا ۔ چیریال ٹاون محلقہ 22 مواضعات سے زائد از 4 ہزار افراد کے ناموں کو مقامی ووٹر لسٹوں سے بغیر تحقیقات و اطلاع کے خارج کردیا گیا۔ مدور منڈل کے 20 مواضعات سے بھی زائد از 2 ہزار نام جن میں اکثریت مسلم ووٹرس کی ہے۔ فہرست رائے دہندگان سے حذف کردیئے گئے ۔ بچنا پیٹ منڈل کے 15 مواضعات سے جاریہ سال کے اوائل میں زائد از 3700 ناموں کو منڈل حکام نے بغیر تحقیقات کے ناموں سے خارج کردیا۔ چیریال مدور بچنا پیٹ اور نرمٹہ منڈلس کے عوام بالخصوص خارج کردہ ووٹرس دوبارہ اپنے ناموں کو فہرست رائے دہندگان میں درج کرنے وار آنے والے عام انتخابات میں حق رائے دہی کے استعمال کا موقع فراہم کرنے کی الیکشن کمیشن آف انڈیا سے پر زور اپیل کی ۔