مدور میں مفت قانونی مشاورتی مرکز کا قیام

مدور۔/29مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدور منڈل کے مختلف مواضعات میں آباد عوام کو مختلف قانونی نکات سے مفت آگاہ کرنے اور ضروری امور پر قانونی رہبری کے لئے لیگل سرویس اتھاریٹی جنگاؤں کے زیر اہتمام مفت قانونی مشاورتی مرکز قائم کیا گیا ہے جس کا افتتاح سینئر سیول جج جنگاؤں مسٹر آرتروپتی نے انجام دے۔ اپنے افتتاحی خطاب میں مدور منڈل کے عوام کو مذکورہ مرکز سے بھرپور استفادہ کرنے اور مختلف مقدمات میں قانونی رہبری و انصاف رسانی حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ دفتر منڈل پریشد مدور کے احاطہ میں قائم کئے گئے مرکز میں ہر ہفتہ پیر و چہارشنبہ کو جنگاؤں کی عدلیہ سے وابستہ وکلاء موجود رہ کر مدور منڈل کے عوام کو مختلف دیوانی و فوجداری مقدمات پر مفت قانونی مشورہ دیں گے۔ اس موقع پر ورا پرساد منڈل آفیسر، وینوگوپال سب انسپکٹر، ایس سری ہری ڈپٹی تحصیلدار کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔