مدور /28 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدور منڈل کے موضع گائکہ پور میں آج صبح موروثی جائیداد کی تقسیم کو لیکر فرزندوں و دختران میں پیدا ہوئے شدید تنازعے سے دلبرداشتہ ایک 75 سالہ ضعیف خاتون نے ٹھنڈے مشروب میں جراثم کش دوا پی کر خودکشی کرلی ۔ نیز برسر موقع ہلاک ہوگئی سب انسپکٹر آف پولیس مدور مسٹر پی راجا ریڈی کے بموجب موضع گاگلہ پور میں 75 سالہ ضعیف العمر گھریلو خاتون بنڈی چلکماں کو موجود 22 ایکر اراضی کی تقسیم کو لیکر گذشتہ چند ماہ سے شدید تنازعہ چل رہا تھا جس کی آپسی مصالحت کی کافی کوشش کی گئی تھی ۔ تاہم فریقین اپنی ضد پر اڑے رہے جس کے سبب دلبرداشتہ ہوکر آج 75 سالہ بنڈی چلکاماں نے ٹھنڈے مشروب میں بھاری مقدار میں جراثم کش ادویہ پی کر اپنے فرزندان و دختران کے موجودگی میں اقدام خودکشی کرلی ۔ آٹو کے ذریعہ چیریال دواخانے کو منتقل کرنے کی کوشش کے دوران ہی وہ فوت ہوگئی ۔ اطلاع پاکر مدور پولیس نے ضابطے کی کارروائی انجام دیکر نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم چیریال دواخانے کو منتقل کیا نیز کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ۔