مدور۔/14فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدور مستقر پر گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول میں سیاست کے زیر اہتمام مفت تقسیم کی جانے والی ایس ایس سی کوئسچن بینک کی تقسیم کا پروگرام عمل میں آیا۔اس پروگرام کی صدارت اردو میڈیم ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر سرینواس ریڈی نے کی۔مدور منڈل پرجا پریشد ایم پی پی محترمہ سنگیتا شیو کمار نے طلباء و طالبات کے لئے ایڈیٹر ’سیاست‘ جناب زاہد علی خاں کی جانب سے SSCکوئسچن بینک کی تقسیم کی ستائش کرتے ہوئے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے سلسلہ میں سخت محنت کروائیں۔ سرینواس ریڈی نے طلبہ کو اپنا ، والدین کا اور اسکول کا نام روشن کرنے کی تلقین کی اور خوب محنت کرنے کا مشورہ دیا۔ محترمہ سنگیتا شیوکمار کے ہاتھوں کوئسچن بینک کی تقسیم عمل میں آئی۔