مدور میں سوچھ بھارت پروگرام کا انعقاد

مدور۔26نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدور مستقر پر شاردا ہائی اسکول کے تحت سوچھ بھارت پروگرام عمل میں آیا ۔ شاردا اسکول کے طلباء و طالبات نے اسکول سے ہوتے ہوئے ایک لمبی قطار کے ساتھ گاؤں میںریالی نکالی ۔ اس ریالی میں طلباء و طالبات نے سوچھ بھارت کے نعرے لگائے ۔ اس طرح مدور مستقر پر آر ٹی سی بس اسٹانڈ میں جمع ہوکر اور ان کے ساتھ آئے ہوئے مدرسین نے بھی حصہ لیا ۔ بس اسٹانڈ کے احاطہ میں پوری طرح جھاڑوکشی کی اور کچرے کو ایک جگہ جمع کر کے آگ لگائی اور قریبی دوکان اور مکانداروں سے خواہش کی کہ اپنے اپنے دوکانات اور مکانات میں جمع کچرے کو ایک ڈبہ میں ڈال کر آگ لگادیا جائے تاکہ ہمارا گاؤں صاف ستھرہ رہے ۔