مدور میں سانپ ڈسنے سے کمیونسٹ قائد فوت

مدور ۔ یکم جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدور منڈل کے موضع ولمپٹلہ میں آج اے ستیا نامی مقامی کمیونسٹ پارٹی قائد جو کہ اپنی زرعی باؤلی کے پاس بکریاں چرواتے ہوئے محو خوابت تھا کہ زہریلا سانپ ڈسنے کے باعث چیریال دواخانہ کو منتقلی کے دوران فوت ہوگیا۔ اطلاع پاکر مارکسٹ کمیونسٹ قائدین اے ملا ریڈی، محمد اعجازاحمد، داسری کلاوتی، اے یادگیری، وینکٹ ماؤ اور دیگر نے نعش پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے بھرپور خراج ادا کیا اور کامریڈ اے ستیا کی موت کو مارکسٹ کمیونسٹ پارٹی کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔

برقی شاک سے دو افراد ہلاک
کلواکرتی۔ یکم جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کل ہونے والے جشن تلنگانہ کی تیاری میں مصروف جھنڈے لگانے کا پائپ برقی تار کو لگنے کے سبب ایک شخص کی جائے واقعہ پر موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جگنان پلی کے ٹی آر ایس ٹاؤن صدر بکتپا 35سالہ کل ہونے والے جشن تلنگانہ کی تیاری کررہا تھا اور پرچم کیلئے پائپ کی تنصیب کررہے تھے کہ وہ پائپ اوپر سے گذرنے والے برقی تار سے جالگا جس کے سبب اس کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔ایک کسان کی شارٹ سرکٹ کے سبب موت ہوگئی۔کسان کشٹیا 40سالہ اپنے کھیت میں کام کررہا تھا کہ برقی تار گرجانے کے سبب اس کسان کی موت ہوگئی۔ یہ کسان گورے پلی منڈل تلکنڈہ پلی کا رہنے والا تھا۔آج صبح ایم ایل اے ڈاکٹر چلاومشی چندر ریڈی اور ایم ایل سی کیسی ریڈی نارائن ریڈی نے دواخانہ پہنچ کر کشٹیا کی نعش کا دیدار کیا اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔