مدور میں رکن اسمبلی کی تہنیتی تقریب

مدور ۔ 18 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نومنتخبہ رکن اسمبلی جنگاؤں مسٹر متی ریڈی یادگیری ریڈی (ٹی آر ایس) اپنے انتخابات کے بعد آج پہلی مرتبہ مدور پہنچ رہے ہیں۔ اس ضمن میں ٹی آر ایس قائدین و کارکنوں کی جانب سے زبردست تہنیت پیش کرنے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ مسٹر بوئن سرینواس صدر ٹی آر ایس منڈل نے بتایا کہ 19 جون جمعرات کو دوپہر 12 بجے سینکڑوں پارٹی کارکن رکن اسمبلی متی ریڈی کا مدور کے مضافات میں پرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے جلسہ گاہ تک لائیں گے۔

پھانسی لیکر ایک شخص کی خودکشی
یلاریڈی ۔ 18 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے چناآتما کور سے تعلق رکھنے والا 38 سالہ سنگیا نامی شخص صبح ایک درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ سب انسپکٹر مسٹر پورنیشور نے مزید بتایا کہ سنگیا کچھ دن سے خرابی صحت کی وجہ سے مایوس تھا اسے کئی دواخانوں میں رجوع کرنے پر بھی صحت نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر گھر کے پیچھے موجود ایک درخت سے پھانسی لے لی۔ متوفی کو بیوی اور دو لڑکیاں ہیں۔ بیوہ کی شکایت پر پولیس کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کررہی ہے۔