مدور میں بھیما انشورنس کے بانڈز کی تقسیم

مدور ۔ 22 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدور منڈل مستقر پروگرام پنچایت کے پاس منعقدہ پروگرام میں ابھیاہستم بھیما انشورنس بانڈز کی تقسیم عمل میں آئی ۔ ایم پی پی سنگیتا شیو کمار اور منڈل مہیلا سنگم کے گروپ لیڈروں نے بانڈز مدور منڈل کے 652 خواتین میں تقسیم کئے ۔ اس پروگرام میں سرپنچ سی وینکٹیا ، مدور ایم پی ٹی سی ویریش گوڑ ، ایم پی ٹی سی سہادیو منڈل ویلگو آفس کے عہدیدار اے پی ایم گوپال ، سی سی انجیا اور دیگر سیاسی قائدین موجود تھے ۔