حسن آباد /19 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حسن آباد ریونیو ڈیویژن کے مدور منڈل کے مواضعات بیکل وپھران پلی میں آج دوپہر ہوئی شدید و غیر موسمی بارش و ژالہ باری کے دوران اچانک گری بجلی کے شاک سے بری طرح جھلس کر 12 بکریاں و ایک گائے برسر موقع فوت ہوگئے ۔ مدور منڈل کے موضع بیکل کا جسمانی معذور 42 سالہ بلوملیا نامی کسان حسب معمولی اپنی زرعی باولی کے قریب 15 بکریوں پر مشتمل ریوڑ کو گھاس چرارہا تھا کہ اچانک تیز غیر موسمی بارش کے دوران بجلی گر پڑی ۔ جس کے سبب 12 بکریاں بری طرح جھلس کر برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ نقصان کا تخمینہ تقریباً 90 ہزار روپئے بتایا جارہا ہے ۔ موضع پھران پلی میں آج سہ پہ 3 بجے تیز غیر موسمی بارش کے دوران گری بجلی سے برلا ملیشم نامی زرعی مزدور کی دودھ دینے والی گائے بری طرح جھلس کر برسر موقع فوت ہوگئی ۔ نقصان کا اندازہ زائد از 60 ہزار روپئے بتایا جارہا ہے ۔