مدور منڈل ۔ 23 مارچ (ڈسٹرکٹ نیوز) ایم ایل سی کے انتخابات پرامن طریقہ پر منعقد ہوئے۔ مدور مستقر پر محبوب گنج آر آر ڈسٹرکٹ حیدرآباد ان اسمبلی حلقوں کے لئے ایم ایل سی انتخابات پرامن طریقہ پر عمل میں آئے۔ کسی قسم کی گڑبڑ نہیں ہوئی۔ مدور مستقر میں منڈل کے گریجویٹس کے ووٹ ایم ایل سی انتخابات کیلئے ڈالے گئے۔ مدور منڈل میں 64% ووٹ پولنگ ہوئی۔ منڈل میں جملہ ووٹ 487 ہے۔ اس میں 312 افسروں نے اپنا حق ادا کیا۔ مدور مستقر پر گورنمنٹ پرائمری اسکول میں ایم ایل سی پولنگ بوتھ رکھا گیا۔ ووٹروں کی قطار دیکھنے میں آئی۔ اس پولنگ بوتھ اسٹیشن کی تنقیح کے لئے ڈسٹرکٹ جوائنٹ کلکٹر راجہ رام اور ان کیساتھ نارائن پیٹھ ڈیویژن کے آر ڈی او محترمہ سورنا لتا نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں کے حالات سے واقف ہوئے۔ اس موقع پر مدور ایم پی ڈی او سدرامیا، مدور تحصیلدار چندر شیکھر، مدور ایس آئی سنتوش ریڈی موجود تھے۔