مدور منڈل 13 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آسرا پنشن اسکیم کے تحت مدو منڈل کے چند گاوں میں وظائف کی تقسیم عمل میں ائی جبکہ کچھ گاوں میں پنشن فہرست میں کام نہ آنے پر مقامی عوام متعلقہ عہدیدار پر برہم ہوگئے ۔ موضع چنورلہ چنا ریڈی پی کنگال پیٹ گوکل نگر میں وظائف کی تقسیم عمل میں آئی جبکہ موضع دورائے پلی چنتل دینی میں بینکس میں رقم نہ آنے پر وظائف کی تقسیم عمل میں نہیں آئی ۔ منڈل ایم پی ڈی او ایس امپیا نے دو روز میں یہاں وظائف کی تقسیم کا تیقن دیا ۔ مدور منڈل کے چند گاوں میں اس بات کی شکایت کی گئی ہے کہ فہرست میں نام شامل دینے کے باوجود چند لوگوں کو وظائف تقیسم نہیں کئے گئے ۔