مدن پلی۔ 4 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدن پلی تلگو دیشم پارٹی مائناریٹی سیل کے لئے نئی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اسٹیٹ ابزرور قادر باشاہ اور گنگا دھر ریڈی کے موجودگی میں مائناریٹی سیل کے لئے بلامقابلہ کمیٹی کو نامزد کیا گیا ۔ کمیٹی صدر اور ارکان کے نام یہ ہیں۔ پی دادا پیر خان صدر ، پی محبوب خان نائب صدر ، نمن پلی ساجد جنرل سیکریٹری ، امام قاسم اور خواجہ پیر (دونوں آرگنائزنگ سیکریٹریز) ، ناصر احمد اور ریڈی باشاہ (دونوں سیکریٹری) ، مالک باشاہ ٹریژرر، ای سی ارکان باوا جان ، الیاس باشاہ ، غوث پیر ، محبوب باشاہ، ، شہنشاہ ، حسن علی، رفیق خان ، شفیع احمد۔