مدن پلی میں نونرمان رکھشا پروگرام کا انعقاد

مدن پلی ۔4جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع چتور مدن پلی میں تلگو دیشم پارٹی کے قائد بلدیہ چیرپرسن کوڈاولی شیوا پرساد آندھراپردیش نو نونرمان دیکشھا کے موقع پر بلدیہ دفتر کے روبرو منعقدہ اجلاس میں شمع روشن کیا اور کہا کہ تلگودیشم حکومت چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کی قیادت میں آندھراپردیش کو اس مقام پر لے جائے گی کہ پورا ہندوستان اشک کرے گا ۔ چندرا بابو نائیڈو جب کسی کام کا ارادہ کرتے ہیں تو جب تک وہ کام مکمل نہ ہوجائے وہ سانس بھی نہیں لیتے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے تلنگانہ سے الگ ہونے کے بعد ہماری ریاست کو دنیا بھر میں ایک منفرد مقام پر ٹھہرانے کی فکر لئے ہوئے ہیں ‘ وہ اس کو پائے تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی دوملا پاٹی رمیش ‘ بلدیہ نائب صدر بھوانی پرساد ‘ ٹاٹون بیٹک صدر ودیا ساگر ‘ بابو ریڈی ‘ کمشنر و دیگر نے شرکت کی اور حلف اٹھایا ۔ ایک اور پروگرام میں ملازمین کے ساتھ چتور بس اسٹانڈ میں کرتیکا بترا سب کلکٹر نے اجلاس میں عوام کے ساتھ ملکر حلف لیا ۔