مدن پلی میں عادی سارق گرفتار

مدن پلی /2 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چار ریاستوں میں 160 کیسوں میں Most Wanted ملزم کو مدن پلی ڈیویژن ملکل چیرو پولیس نے گرفتار کرلیا اور میڈیا کے سامنے پیش کیا ۔ ضلع چتور ایس پی جی سرینواس نے کہا کہ آندھراپردیش تلنگانہ کرناٹک اور تامل ناڈور میں اننت پور کے گلزار پیٹ کے رہنے والا پٹھان شاہمیر خان عرف ایوب خان 37 سال بنگلور منتقل ہوکر 2001 سے چوری کرتا رہا ہے ۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ وہ صرف دن میں چوری کرتا ہے ۔ بند مکانوں میں گھس کر چوری کرتا ہے ۔ ضلع چتور میں 12 کیس اس ملزم کے خلاف درج ہیں ۔ ملکل چیرو کے سرکل انسپکٹر ریشی کیشوا کے نگرانی میں خصوصی ٹیم تعینات کرکے شاہ میر خان کو پکڑ لیا ۔ تفصیلات کی وضاحت کرنے سے ضلع ایس پی نے انکار کردیا چونکہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہوگا ۔ صرف یہ بتایا کہ 306 گرام سونا 390 گرام چاندی کے زیور ضبط کرلئے گئے اور اس کے ساتھ ساتھ ایک Santro کار ایک Pulsar بائیک Apache بائیک اور TVS اسکوٹی بھی ضبط کرلی گئی اور یہ سب 12 لاکھ روپئے کی لاگت کا ہے ۔ ضلع ایس پی نے عوام سے درخواست کی کہ وہ سرقہ کے واردات سے چوکنہ رہیں ۔ اپنے علاقوں میں مشتبہ لوگوں کی آمد و رفت کی خبر پولیس تک پہونچائیں ۔ گھر کو تالا لگاکر باہر جارہے ہوں تو قریب کے پولیس تھانہ میں اطلاع دیں تاکہ پولیس گشتی کا انتظام کریں ۔ مزید انہوں نے کہا کہ ملزم ایوب خان کی گرفتاری کرنے والے پولیس افسروں کو نقد ایوارڈ دیا جائے گا ۔