گریٹر نوئیڈہ ، 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق انڈین کرکٹر مدن لال اور ٹینس کھلاڑی یوکی بھامبری نے آج اپنی متعلقہ کرکٹ اور ٹینس اکیڈیمیوں کا گور سٹی میں افتتاح کیا۔ 18 ایکڑ کے اسپورٹس کامپلکس میں سائنا نہوال کی بیڈمنٹن اکیڈیمی، ڈے؍ نائٹ کرکٹ اسٹیڈیم، فٹبال میدان، اتھلیٹک ٹریک، بیڈمنٹن، باسکٹ بال اور والی بال کے کورٹس نیز کئی دیگر اسپورٹس سہولیات ہیں۔