تھریوننتھاپورم۔10 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آج بروز10 مئی جہاں ہندوستان بھر میں لوگ ایک دوسرے کو مدرس ڈے کی مبارکباد دے رہے تھے ایسے ماحول میں ہندوستانی ٹیم کے متنازعہ فاسٹ بولر ایس سری سنت کے گھر پہلی اولاد کی پیدائش ہوئی ہے۔سری سنت نے سماجی رابطے کے ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لڑکی کے باپ بن گئے ہیں۔سری سنت نے مزید کہا کہ لڑکی اور اس کی ماں دونوں صحت مند ہیں ۔فاسٹ بولر کے نے کہا گھر پہلی اولاد کی پیدائش پر دوست اور عزیز و اقارب کی جانب سے مبارک بادی کے پیغامات کا ایک سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور کافی خوش ہیں کہ انہیں مدرس ڈے کے موقع پر ایک بیٹی کا باپ بننے کی خوشی حاصل ہوئی ہے۔32 سالہ سری سنت طویل عرصہ تک دوست رہنے والی بھونیشوری سے 2013 میں شادی کی ہے جیسا کہ یہ شادی جے پور میں ہوئی تھی کیونکہ بھونشوری کا تعلق راجستھان کی شاہی خاندان سے ہے۔علاوہ ازیں آئی پی ایل کے 2013 ایڈیشن میں سٹہ بازی میں ملوث پائے جانے کے بعد سری سنت پر کرکٹ کی تاحیات پابندی عائد ہوچکی ہے لہذا وہ اسی برس سے کرکٹ سے دور ہیں۔کیرلا سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر سری سنت نے 27 ٹسٹ اور 53 ونڈے مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے جبکہ وہ2008-10 میں کنگس الیون پنجاب اور2001 میں کوچی ٹسکر کی آئی پی ایل میں نمائندگی کرچکے ہیں۔