مدرسہ مظاہر العلوم FCI میں داخلوں کا آغاز

گوداوری کھنی۔/5اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدرسہ مظاہرالعلوم مسجد سعید، شانتی نگر FCI ضلع کریم نگر میں جدید داخلوں کا آغاز 6شوال سے ہوچکا ہے اور قدیم طلباء کیلئے مدرسہ میں تعلیم کا آغاز 12شوال 9اگسٹ کو ہوگا۔ اس مدرسہ میں شعبہ حفظ و ناظرہ قرأت و دینیات خطاطی و کتابت کے علاوہ عصری تعلیم درجہ ہفتم تک ہے۔ غریب و نادار یتیم طلباء کو مفت تعلیم دی جاتی ہے، قیام و طعام لباس و کتب علاج کی سہولت دی جاتی ہے۔ سرپرست حضرات سے خواہش کی جاتی ہے کہ اپنے نونہالوں کو اس مدرسہ میں داخل کریں۔ مدرسہ کے خادم طلباء مولانا محمد عمر مظاہری نے سرپرست حضرات سے اپیل کی کہ جلد سے جلد اپنے بچوں کو داخلہ دلوائیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9177450750،9392036547 پر ربط کریں۔