مدرسہ مظاہر العلوم مسجد سعید FCI میں گرمائی دینی کورس

گوداوری کھنی 25 اپریل (فیاکس) مدرسہ مظاہرالعلوم مسجد سعید شانتی نگر FCI گوداوری کھنی میں 26 اپریل سے گرمائی دینی تعلیمی کلاسیس کا آغاز ہوگا جس میں ماہر حفاظ اور تجوید سے واقف اساتذہ درس دیں گے۔ نورانی قاعدہ تجوید کے ساتھ ناظرہ قرآن مجید، کلمات، احادیث اور دیگر ضروریات زندگی کے اسلامی طریقہ اور نماز کی عملی مشق بھی کرائی جائے گی۔ یہ دینی کورس 26 اپریل تا 5 جون جاری رہے گا۔ طلباء کے سرپرستوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ گرمائی تعطیلات میں اپنے بچوں کو دینی تعلیم اور اسلامی اخلاق سے آراستہ کریں۔ مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبر 9032715197 ، 9177450750 ، 8179412278 پر ربط کریں۔