مدرسہ مظاہرالعلوم FCI میں گرمائی دینی کورس

گوداوری کھنی ۔29اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدرسہ مظاہر العلوم مسجد سعید شانتی نگر ایف سی آئی میں 25اپریل سے گرمائی دینی تعلیمی کلاسیس کا آغاز ہوچکا ہے جس میں ماہر حفاظ اور تجوید سے واقف اساتذہ درس دے رہے ہیں ۔ نورانی قاعدہ تجوید کے ساتھ ناظرہ قرآن مجید کلمات احادیث اور ضروریات زندگی کے اسلامی طریقہ اور نماز کی عملی مشق بھی کروائی جائے گی ۔ یہ دینی کورس 25اپریل تا 5جون تک جاری رہے گا ۔ طلبہ کے سرپرستوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ گرمائی تعطیلات میں اپنے طلبہ کو دینی تعلیم اور اسلامی اخلاق سے آراستہ کریں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9032715197 ‘ 9392036547 اور 9177450750 پر ربط قائم کریں ۔ دور سے آنے والے طلبہ کیلئے دارالاقامہ اور شہری طلبہ کیلئے دوپہر میں طعام کا نظم رہے گا ۔