مدرسہ محمدشیخا پور میں جدید داخلے

ًبچکندہ ۔29جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا عبدالعلیم فاروقی ناظم تعلیمات کے بموجب مدنور منڈل کے قدیم ادارہ مدرسہ محمدیہ شیخاپور میں 11شوال بروز منگل سے جدید داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ بچوں کو شریک کروانے مولانا نے حلقہ جکل کی عوام سے اپیل کی ۔ ہر گھر میں کم از کم ایک لڑکے کو حافظ قرآن یا عالم دین بنائے کیونکہ یہ والدین کے آخڑت کا ذخیرہ ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے ۔ حافظ قرآن بننے کے بعد امامت کرنا کوئی ضروری نہیں ہے ۔ حافظ قرآن ‘ عالم دین بننے کے بعد تجارت ‘ ملازمت کرسکتے ہیں ۔ شرط یہ ہیکہ حافظ قرآن ‘ عالم دین با عمل ہوں ۔ ناظم تعلیمات مدرسہ نے کہا کہ دینی تعلیم ہماری نسلوں کی بہتر آخرت کا ذریعہ بن سکتے ہیں ۔