پرگی ۔ 25مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دوما منڈل کشٹاپور مدرسہ فیض القرآن انتظامی کمیٹی کے مطابق سالانہ جلسہ بروز اتوار 29مئی بعد نماز عصر تا نماز عشاء منعقد ہوگا ۔ اس جلسہ کی سرپرستی مولانا شاہ جمل الرحمن اور صدارت مولانا محمد ابراہیم اور نگرانی مولانا حسام الدین جعفر پاشاہ امیرملت اسلامیہ تلنگانہ کریں گے ۔ بحیثیت مہمان خصوصی مولانا محمد صلاح الدین شرکت کریں گے ۔