کوہیر /28 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدرسہ عربیہ نورالعلوم کوہیر جو ایک دینی و عصری اقامتی درسگاہ ہے جہاں رمضان المبارک کی تعطیلات کے بعد 10 شوال سے دوبارہ تعلیمی آغاز ہوچکا ہے اور نئے سال کیلئے داخلے جاری ہیں ۔ چند نشستیں باقی رہ گئی ہیں ۔ شہر اور اضلاع کے اولیائے طلباء سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے داخلے کیلئے عجلت فرمائیں ۔ طلباء کو دینی و عصری تعلیم کے علاوہ فنی تربیت بھی دی جاتی ہے ۔ شعبہ حفظ بھی قائم ہے ۔ شعبہ نوساں میں طالبات کو بھی دینی و عصری تعلیم کے علاوہ ٹیلرنگ کشادہ کاری وغیرہ کی تربیت دی جاتی ہے ۔ آئندہ طالبات کیلئے پکوان کلاسیس کا بھی ارادہ ہے ۔ طلباء و طالبات سے کوئی فیس نہیں لی جاتی ۔ قیام و طعام کے علاوہ طبی ضروریات ، کتب ، کاغذ ، قلم کی تکمیل بھی مدرسہ کی جانب سے مفت کی جاتی ہے ۔ مہتمم و صدر انتظامی کمیٹی مدرسہ عربیہ نورالعلوم کوہیر مولوی الحاج محمد عبدالرحیم صدیقی نے اولیائے طلباء سے بعجلت ممکنہ اپنے بچوں کو اس مدرسہ میں شریک کروانے کی خواہش کی ہے ۔