ہنمکنڈہ /13 اکٹوبر ( فیاکس ) قاری محمد جمال الدین سرپرست مولانا حافظ محمد نصیر الدین حسامی ناظم مدرسہ عربیہ دارالسلام للبنات رائے پورہ ، ہنمکنڈہ نے عیدالاضحی کے موقع پر سے جن حضرات نے اپنی چرم قربانی و عطیات سے مدرسہ عربیہ دارالسلام للبنات کا تعاون کیا ہے ہم تمام اراکین آپ کے اس گراں قدر تعاون کا بہ صمیم قلب شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کا یہ تعاون قرآنی تعلیمات کی اشاعت اور دین اسلام کی سربلندی نیز غریب مسلم بچوں کی اسلامی تعلیم و تربیت اور ان کو دین کا داعی و اسلام کا سپاہی بنانے میں ممد و معاون ہوگا اور اللہ رب العزت سے دعاء کرتے ہیں کہ تمام محسنین ، مخلصین و معاونین کو صحت کاملہ اور زندگی کے تمام امور میں کامیابی سے ہمکنات فرمائیں اور ان کے تعاون کو شرف قبولیت سے سرفراز فرمائے اور دارین کی سرخروئی سے ہمکنات کریں ۔