مدرسہ صالحین معین آباد میں داخلے

معین آباد۔/8اگسٹ، ( فیکس ) شعبہ نشر واشاعت مدرسہ صالحین وینکٹا پور معین آباد کی اطلاع کے بموجب مدرسہ صالحین میں 16 شوال مطابق 9اگسٹ سے داخلوں کا آغاز ہورہا ہے۔ 15شوال المکرم سے قدیم طلبہ کی تعلیم کا باضابطہ آغاز ہوجائے گا۔ قدیم طلبہ 15شوال سے پہلے داخلہ کی کارروائی مکمل کروالیں۔ شعبہ حفظ و ناظرہ کے علاوہ شعبہ عالمیت کی ابتدائی جماعتوں میں داخلے لئے جائیں گے۔ مدرسہ صالحین کو مفتی احمد عبدالحسیب تنویر قاسمی خطیب مسجد عامرہ عابڈس کی سرپرستی حاصل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9603184853 ،9866237801 پر صبح 10تا شام6بجے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔