بودھن۔ 8 جون (فیاکس) مدرسہ سید شاہ فیروز انوارالعلوم کے سالانہ جلسہ عظمت مصطفی و جشن دستار بندی حفظ کا انعقاد عمل میں آیا۔ علماء جامعہ نظامیہ مولانا مجیب خاں نقشبندی و قادری اور مولانا معصوم نقشبندی نظامت مولانا ظفر نظامی نے خطاب کیا۔ مولانا معصوم نقشبندی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عورت سماج کی اصلاح میں بہترین رول ادا کرسکتی ہے، بشرطیکہ وہ اسلامی تعلیم اور ماحول سے جڑ جائے۔ اس جلسہ سے اور دوسرے مقامی علماء اور سیاسی قائدین نے بھی مخاطب کیا۔ جلسہ کا آغاز حافظ سید نصیرالدین کی قرأت سے کیا گیا اور نظامت مولانا سید ظفر نے کی۔