تانڈور ۔ 21۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدرسہ رحمانیہ انٹرنیشنل کا سالانہ جلسہ عام نیشنل گارڈن میں منعقد ہوا ۔ مولانا دریسی عمری ، مولانا خلیل الرحمن محمدی نے خطاب کیا ۔ مسلم بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ عربی تعلیم کی اہمیت پر ان مقررین نے زور دیا ۔ مولانا عبدالغنی ، مجیب الرحمن ، حبیب الرحمن ، عبداللہ مجاہدی وغیرہ نے شرکت کی ۔