مدرسہ حفظ القرآن کریم نگر میں تقریری مقابلہ

کریم نگر /28 مئی ( ذریعہ فیاکس ) حافظ شیخ احمد نیازی مدرس مدرسہ حفظ القرآن ریکرتی کی اطلاع کے بموجب مدرسہ حفظ القرآن ریکرتی میں بتاریخ 29 مئی بروز جمعرات صبح دس بجے تا ایک بجے طلباء مدرسہ کے درمیان سابقہ تقریر طئے پایا ہے ۔ اس سابقہ میں بحیثیت کلم مولانا عبدالرحمن شاکر قاسمی گوداوری کھنی اور مفتی صدیق جگتیال اور مولانا منور علی مظاہری جج ( کلم ) کے فرائض انجام دیں گے ۔ کامیاب ہونے والے طلباء کے درمیان اسی وقت انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔ عامتہ المسلمین سے شرکت کی اپیل کی ۔ مفتی محمد غیاث محی الدین ناظم مدرسہ نگرانی کریں گے ۔