مدرسہ تجوید القرآن محبوب نگر میں اتوار کو مفت حجامہ کیمپ

محبوب نگر ۔ 17 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) بانی و ناظم مدرسہ حافظ و قاری سید عظمت علی شاہ قادری کے مطابق مدرسہ تجوید القرآن کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ بروز اتوار 20 اپریل 2014ء صبح 9 بجے سے 2 بجے دن تک مدرسہ تجوید القرآن شاہ صاحب گٹہ مقرر ہے ۔ محمد امجد علی کوآرڈنیٹر کیمپ نے بتایا کہ ماہر حجامہ ڈاکٹر عبدالقیوم مریضوں کا علاج کریں گے ۔ علاج کیلئے کپ کی فیس لی جائے گی اور ڈاکٹر مرض کے علاج کے حساب سے کپ کا تعین کریں گے ۔ فی کپ کی قیمت 50 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ مزید معلومات اور رجسٹریشن کیلئے 9908424786 پر ربط کریں ۔ سرپرست مدرسہ الحاج سید مقبول علی شاہ قادری نے سنت نبویؐ علاج سے استفادہ کی خواہش کی ہے ۔