گلبرگہ ۔ 13 ۔ نومبر ( فیاکس ) حافظ محمد عابد علی معلم مدرسہ ہذا بتاریخ 16 نومبر بروز اتوار مدرسہ انوارلاسلام کا تیرہواں جلسہ تقسیم اسناد و عطائے خدمت و فضیلت برائے خواتین و طالبات منعقدہ میجسٹک فنکشن ہال جس کی نگرانی محترمہ پیرانی ماں اہلیہ حضرت سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن شیخ روضہ اور صدارت محترمہ پیرانی ماں اہلیہ حضرت سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ گنج بخش روضہ خسرو کریں گے ۔ جس کے مہمانان خصوصی محترمہ اہلیہ سید ندیم بابا برادر سجادہ نشین روضہ خسرو و محترمہ اہلیہ سید اویس برادر سجادہ نشین روضہ خسرو ہوں گے ۔ اس جلسہ کے خصوصی مقررہ مہمان عالمہ ڈاکٹر مفتیہ محمدی نور صبا مومناتی صدر معلمہ مدرسہ خدیجۃ الکبری رائچور بعنوان علم دین کی افادیت پر تقریر کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز عالمہ قاریہ صالحہ خانم مومناتی کی تلاوت و کلام پاک سے ہوگا ۔ قاریہ کنیز فاطمہ حمد باری تعالی و عالمہ صادقہ ثمرین انواری نعت شریف پیش کریں گی ۔ عالمہ بدر النساء انواری خیرمقدمی کلمات ادا کریں گی ۔ طالبات مدرسہ قاریہ عزیزہ سلطانہ بزبان عربی بعنوان فضیلت قرآن مجید ، قاریہ ام عمارہ نسیمہ بزبان انگریزی اور عالمہ ام لبنہ بعنوان نیکی دعوت کے فضائل پر بزبان اردو تقاریر کریں گی ۔ نظامت کے فرائض مفتیہ سائرہ بانو انجام دیں گی ۔ نگران جلسہ و صدر جلسہ کے دست مبارک سے اسناد فاضل (6) ، عالم (7) ، مولوی (8) ، ڈپلوما عربی ( 27 ) ، اہل خدمات شرعیہ (19) ، حفظ قرآن مجید ، (3) قرات سیدنا امام عاصم کوفی ، (75) جملہ (145) اسناد کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔ مدیر مدرسہ انوارلاسلام مولانا شاہ محمد اسماعیل مدثر القادری نے اس علمی جلسہ میں اسلامی خواتین و طالبات سے کثیر تعداد میں مع احباب کے شرکت کی خواہش کی ہے تاکہ عقیدہ اہلسنت و جماعت کو مستحکم کیا جاسکے رابطہ فون 8762237282 ، 9342352053 ،08472239406 ۔