ونپرتی 5 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا عبدالرزاق قاسمی ناظم مدرسہ و مولانا شیخ خالد امام قاسمی معتمد مدرسہ انوارالعلوم ونپرتی کے مطابق مدرسہ کا سالانہ جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید و دستار بندی حفاظ کا 20 شعبان م 8 جون بروز پیر صبح 9.30 بجے تا نماز ظہر بمقام مدرسہ والی مسجد میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اس جلسہ کو مہمان خصوصی مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی خطیب جامع مسجد ملے پلی اور مولانا مفتی محمد تجمل حسین قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم حیدرآباد اور مولانا غلام محمد ناظم مدرسہ تربیت البنات مکتھل اور حافظ پیر شبیر احمد سابق ایم ایل سی و صدر جمعیت العلماء تلنگانہ و آندھراپردیش کے خطابات ہوں گے۔ ونپرتی اور اطراف و اکناف کے مسلمانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس جلسہ میں شرکت کریں۔ خواتین کے لئے پردہ کا انتظام رہے گا۔