مدرسہ الکوثر محبوب نگر میں جلسہ دستار بندی حفاظ کرام

محبوب نگر ۔ 21 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) مولانا عبدالجواد مظاہری صدر المدرسین مدرسہ الکوثر محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب 27 اپریل بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب جلسہ دستار بندی حفاظ و سیرۃ النبیﷺ بمقام احاطہ مدرسہ الکوثر محبوب نگر زیرصدارت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی منعقد ہوگا ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم نظامی ، مولانا حسام الدین ثانی عامل المعروف جعفر پاشاہ ، مولانا محمد امیر اللہ خان ، مولانا محمد ابرار الحق قاسمی و دیگر مقامی علماء کرام کے بصیر افروز خطابات ہونگے ۔ اس موقع پر تکمیل حفظ کرنے والے چھ طلباء کی دستار بندی بھی ہوگی ۔ خواتین کیلئے پردہ کا انتظام رہے گا ۔