مدرسہ الکوثر محبوب نگر میں تربیتی و اصلاحی خطاب

محبوب نگر ۔ 12 ۔ ڈسمبر ( ذریعہ فیاکس ) مولانا عبدالجواد مظاہری صدر المدرسین مدرسہ الکوثر کی اطلاع کے بموجب مدرسہ الکوثر کے زیراہتمام 13 ڈسمبر بروز ہفتہ نماز عصر تا عشاء احاطہ مدرسہ میں دو اہم تربیتی و اصلاحی مجالس منعقد ہونگی ۔ ان مجالس کو مولانا محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔ جمیع احباب سے عموما احباب سلسلہ سے خصوصاً شرکت و استفادہ کی گذارش ہے ۔