مدرسہ الکوثر محبوب نگر آج جلسہ دستاربندی حفاظ کرام

محبوب نگر /26 اپریل ( ذریعہ فیاکس ) ملاونا عبدالجواد مظآہری صدر المدرسین مدرسہ ا لکوثر محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب 27 اپریل بروزچہارشنبہ بعد نماز مغرب جلسہ دستاربندی حفاظ و سیرۃ النبیؐ بمقام احاطہ مدرسہ الکوثر محبوب نگر زیر صدارت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی ناظم مدرسہ الکوثر و صدر مجلس تحفظ ختم نبوت منعقد ہوگا ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مفتی سید صادق محی الدین فہیم نظامی ‘ مولانا حسام الدین ثانیعامل المعروف جعفر پاشاہفرزندہ جانشین مولانا حمیدالدین صاحب عاقل حسامی و امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھرا مولانا محمد امیر اللہ خان قاسمی ناظم جامعہ اسلامیہسراج العلوم محبوب نگر مولانا محمد ابرار الحق قاسمی حال مقیم برطانیہ و دیگر مقامی علماء کرام کے خطابات ہوں گے ۔ اس موقع پر تکمیل حفظ کرنے والے چھ طلباء کی دستاربندی بھی ہوگی ۔خواتین کیلئے پردہ کا انتظام رہے گا ۔